مودی کا نیا بیان: آپریشن سندور میں پاکستان کو فورسز نے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا!

انڈیا کے وزیرِاعظم نریندر مودی نے پیر کے روز طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت پر مسلح افواج کے ساتھ دیوالی مناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ

فوج، بحریہ اور فضائیہ کے مکمل ہم آہنگی نے پاکستان کو آپریشن سندور کے دوران بہت جلد ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا۔

گوا کے ساحل پر تعینات اس جدید بحری جہاز پر فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ

وکرانت کا نام ہی پاکستان کی راتوں کی نیندیں اُڑا دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈین فورسز کا تال میل ہی ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

جب دشمن سامنے ہو اور خطرہ سر پر، تب وہی جیتتا ہے جو اپنے زور بازو پر بھروسہ رکھتا ہے۔ 

 مودی نے افواج کو اپنا “فیملی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ

دیوالی ہمیشہ اپنے گھر والوں کے ساتھ منائی جاتی ہے — اور میرا خاندان یہی بہادر سپاہی ہیں۔

 یاد رہے کہ 7 مئی کو کشمیر کے علاقے پہلگام حملے کے بعد انڈیا نے ’آپریشن سندور‘ لانچ کیا تھا،
جس کا مقصد مبینہ طور پر پاکستان اور آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے ڈھانچے کو تباہ کرنا بتایا گیا۔

 اس آپریشن کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی دیکھی گئی —
پاکستان نے انڈیا کے کئی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا،
جبکہ انڈیا نے بھی جوابی کارروائی کا اعلان کیا۔

 بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے دونوں ممالک نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔
پاکستان نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا،
جبکہ انڈیا نے کسی بھی بین الاقوامی ثالثی کو مسترد کر دیا۔

 تجزیہ کاروں کے مطابق مودی کا یہ بیان انتخابات سے قبل قومی بیانیہ کو مضبوط کرنے کی ایک کوشش بھی ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں