پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں افغان مہاجرین کے خلاف بڑا اقدام،بے دخلی کا حکم – ڈیڈ لائن 18 نومبر مقرر

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں افغان مہاجرین کے خلاف بڑا اقدام!
آئی جی پولیس کشمیر نے تمام اضلاع کو 18 نومبر تک افغان مہاجرین کی مکمل بے دخلی کا حکم دے دیا۔

ہدایت نامے کے مطابق تمام ڈی سیز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز کو اس کارروائی کی براہِ راست نگرانی کا پابند بنایا گیا ہے۔
سرکاری ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی صورت میں بھی تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں رکھی گئی۔

پولیس حکام کو واضح ہدایت — ڈیڈ لائن کے بعد اگر کسی بھی ضلع میں افغان مہاجر پایا گیا تو متعلقہ ایس ایچ او، ایریا آفیسر اور سپیشل برانچ کے اہلکار برطرف کیے جائیں گے۔
جبکہ اعلیٰ افسران کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی ہو گی۔

مزید بتایا گیا کہ تمام اضلاع سے روزانہ کی بنیاد پر بے دخلی کی رپورٹ مرکزی پولیس دفتر کو بھیجی جائے گی۔

 حکومتی ذرائع کے مطابق، تمام افغان شہریوں کو طورخم بارڈر کے ذریعے وطن واپس بھیجا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں