طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کر دی گئی: پاکستانی دفتر خارجہ
پاکستان کے دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کر دی گئی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق اس جنگ بندی کا نفاذ آج شام چھ بجے سے ہو گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس دوران طالبان کی عبوری حکومت نے مذاکرات کی بھی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور افغانستان کی جانب سے ممکنہ طور پر افغان وزیر خارجہ مذکرات کریں گے۔