ایشیا کپ سپر 4: پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ کے تیسرے مقابلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کا 134 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

80 کے مجموعے پر 5 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد حسین طلعت اور محمد نواز نے ناقابل شکست بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا، آل راؤنڈر حسین طلعت کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
محمد نواز 38 اور حسین طلعت 32 رنز کی زمہ دارانہ ناٹ آؤٹ اننگز کھیلیں۔

اوپنر بلے باز صاحب زادہ فرحان 24، فخر زمان 17، محمد حارث 13، کپتان سلمان علی آغا 5 اور صائم ایوب 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھکشانا اور وانندو ہسارنگا نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے، 80 کے مجموعے پر 6 کھلاڑیوں کے پویلین لوٹ جانے کے باوجود لنکن بیٹرز نے پاکستانی باؤلرز کا جم کر مقابلہ کیا۔

کامیندو مینڈس نے مشکل وقت میں شاندار ففٹی اسکور کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعے میں اضافے کو ممکن بنایا، انہوں نے 44 گیندوں پر عمدہ 50 رنز کی اننگز کھیلی۔
کپتان چریتھ اسالانکا 20، کوسال پریرا اور وانند ہسارنگا15،15 رنز اور پاتھم نیسانکا 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کوسال مینڈس اور داسن شناکا کھاتہ بھی کھول نہ سکے، چمیکا کرونا رتنے 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی آفریدی نے 3، حسین طلعت اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسپنر ابرار احمد کےحصے میں ایک وکٹ آئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں