آن لائن جوئے کی تشہیر کا کیس تیز موڑ پر!
مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمٰن) اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی کے خلاف بڑی پیش رفت —
عدالت نے عروب جتوئی کو طلب کر لیا جبکہ ڈکی بھائی کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے
ڈکی بھائی 20 اگست سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی تحویل میں ہیں،
جبکہ عروب جتوئی قبل از گرفتاری ضمانت پر ہیں۔
لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے کیس کی سماعت 3 نومبر 2025 تک ملتوی کرتے ہوئے
عروب جتوئی کو اگلی پیشی پر طلب کر لیا۔
چالان کے مطابق
ڈکی بھائی، عروب جتوئی اور ان کے منیجر سبحان — تینوں مرکزی ملزمان قرار دیے گئے ہیں،
جبکہ یوٹیوبر اقرا کنول کے شوہر کو کیس میں مفرور قرار دیا گیا ہے۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ
ڈکی بھائی نے جوئے کی تشہیر سے کروڑوں روپے کمائے،اور ان کے دو بینک اکاؤنٹس سے21 کروڑ روپے برآمد ہوئے
NCCIA کے مطابق، ڈکی بھائی نے دورانِ ریمانڈ آن لائن جوئے کو فروغ دینے کا اعتراف کیا۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ
اگر الزامات ثابت ہو گئے تو ڈکی بھائی کو 7 سال قید اور 1 کروڑ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر اب یہی سوال گردش میں ہے
کیا ڈکی بھائی واقعی جیل جائیں گے؟ یا “یوٹیوب پاور” انہیں بچا لے گی؟