دہلی کا سانس بند! دیوالی کے بعد فضا زہریلی، دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

دہلی کا سانس بند! دیوالی کے بعد فضا زہریلی، دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

بھارت کی دارالحکومت نئی دہلی کی فضا دیوالی کے بعد خطرناک حد تک آلودہ ہو گئی۔
سوئس ماحولیاتی ادارے IQAir کے مطابق دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 442 تک جا پہنچا — یعنی دنیا کے تمام بڑے شہروں میں سب سے زیادہ آلودگی۔

سپریم کورٹ نے دیوالی پر محدود وقت کے لیے ’گرین پٹاخوں‘ کی اجازت دی تھی، مگر شہریوں نے مقررہ اوقات سے باہر بھی آتش بازی کی۔
یہی وجہ ہے کہ شہر کی فضا میں دھواں، گرد اور زہریلے ذرات بھر گئے۔

گرین پٹاخوں کے باوجود دہلی کی فضا میں PM 2.5 ذرات کی مقدار عالمی ادارۂ صحت کی حد سے 59 گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی — جو سانس، دل اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کا بڑا سبب بنتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی فضائی معیار میں بہتری کے آثار نہیں، جبکہ دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں سردی اور دھند کے باعث آلودگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے صوبہ پنجاب میں بھی فضا کی صورتحال تشویشناک ہے۔
لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار پایا، جہاں AQI 234 ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب حکومت نے ایمرجنسی پلان نافذ کرتے ہوئے اسماءگ گنز، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی اور زرعی آگ پر پابندی جیسے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں