غزہ میں اسرائیلی فوج کی زمینی یلغار میں تیزی، صبح سے اب تک 62 فلسطینی شہید
غزہ سٹی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ ’بھاری اور مسلسل‘ بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں، جب کہ اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی فوج نے اپنی زمینی کارروائی کو مزید وسیع کر دیا ہے، آج صبح سے اب تک اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 62 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
کے نیوز کے مقامی رپوٹر کے مطابق صبح سے اب تک غزہ بھر میں کم از کم 62 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق ان میں سے کم از کم 52 افراد غزہ سٹی میں مارے گئے ہیں، جہاں اسرائیل نے شہر پر قبضہ کرنے کے لیے زمینی یلغار شروع کی ہے۔