لکسمبرگ کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان
یورپی ملک لکسمبرگ نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا، لکسمبرگ 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آغاز پر دیگر ممالک سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گا۔
لکسمبرگ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والا تازہ ترین مغربی ملک بن گیا ہے۔
لکسمبرگ کی حکومت 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آغاز پر دیگر ممالک سے مشاورت کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔
مقامی میڈیا کے مطابق لکسمبرگ کے وزیرِاعظم لوک فریڈن اور وزیرِخارجہ زاویئر بیٹل نے اس معاملے پر ایک پارلیمانی کمیشن کا اعلان کیا ہے۔