پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ
محمد رضوان سے کپتانی واپس لے لی گئی
اور ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا
پی سی بی کے مطابق، 25 سالہ اسٹار فاسٹ باؤلر اب جنوبی افریقہ کے خلاف فیصل آباد میں ہونے والی ون ڈے سیریز (4 تا 8 نومبر) میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
یہ فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا،
جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق،
ہیڈ کوچ نے 2027 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے “نئے لیڈر” کی تجویز دی،
اور یوں شاہین شاہ آفریدی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا!
شاہین اب تک 66 ون ڈے، 92 ٹی 20 اور 32 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں،
مجموعی طور پر 249 انٹرنیشنل وکٹیں ان کے نام!
دوسری جانب، محمد رضوان کی قیادت میں حالیہ شکستوں کے بعد
پی سی بی کا صبر جواب دے گیا،
خاص طور پر چیمپئنز ٹرافی اور ویسٹ انڈیز سیریز کی ناقص کارکردگی کے بعد۔
یہ فیصلہ پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک نیا موڑ ثابت ہو سکتا ہے
کیا شاہین آفریدی واقعی کپتانی میں بھی “کِلر موڈ” آن رکھ پائیں گے؟