صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کا شکریہ ادا کیا اور انھیں ’بہت نڈر اور دلیر شخص قرار‘ دیا۔
وہاں اسرائیلی وزیر اعظم کے عرفی نام ’بی بی‘ کی بھی گونج سننے کو آئی۔
صدر ٹرمپ نے ان عرب ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے مذاکرات میں مدد دی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ’یہ بہت عظیم فتح ہے اور انھوں نے مل کر کام کیا ہے۔‘
ٹرمپ نے کہا کہ اب یہ اسرائیل کا سنہری دور ہے اور اس پورے خطے کا بھی سنہری دور ہے۔
یہ اسرائیل اور پوری دنیا کے لیے غیر معمولی کامیابی ہے، اسرائیل نے وہ سب کچھ جیت لیا ہے جو طاقت کے بل پر جیتا جا سکتا تھا۔
امریکی صدر نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ میدانِ جنگ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیابیوں کوپورےمشرقِ وسطیٰ کے لیے امن اور خوشحالی کے حتمی انعام میں تبدیل کیا جائے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے لیے بھی، دوستی اور تعاون کا ہاتھ ہمیشہ کھلا ہے، تمام مشکلات کے باوجود، ہم نے ناممکن کوممکن بنا دیا، یرغمالیوں کو وطن واپس لے آئے ہیں۔