پاکستان ہمیشہ اپنی ناکامیوں کا الزام پڑوسیوں پر لگاتا رہا ہے: ترجمان انڈین وزارتِ خارجہ

پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی جانب سے طالبان حکومت پر ’انڈیا کے لیے کام کرنے‘ کا الزام لگانے کے بعد انڈیا کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا کہ پاکستان اس بات پر ’برہم‘ ہے کہ طالبان حکومت اپنے علاقے پر خودمختاری برقرار رکھے ہوئے ہے۔

انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’انڈیا افغانستان کی صورتِ حال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔‘

انھوں نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ’تین باتیں واضح ہیں۔ پہلی یہ کہ پاکستان دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہ ہے اور دہشت گرد سرگرمیوں کی مالی معاونت کرتا ہے۔ دوسری یہ کہ پاکستان کی پرانی عادت ہے کہ وہ اپنی اندرونی ناکامیوں کا الزام اپنے پڑوسیوں پر لگاتا ہے اور تیسری بات یہ کہ پاکستان اس بات سے پریشان ہے کہ افغانستان اپنے علاقے پر خودمختاری قائم کیے ہوئے ہے اور آگے بڑھ رہا ہے۔‘

رندھیر جیسوال نے کہا کہ ’انڈیا افغانستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی‘ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔‘

اپنا تبصرہ لکھیں