سرگودھا: کمسن بچے کا اغواء کے بعد قتل، چچا گرفتار

کوٹ مومن میں 9 سالہ بچے کی لاش نہر کنارے باغ سے برآمد، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا

سرگودھا: تحصیل کوٹ مومن کے علاقے چک 65 جنوبی سے اغواء ہونے والے کمسن بچے کی لاش برآمد ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے نہر کنارے کینو کے باغ سے ملنے والی نعش کو تحویل میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

65چک میں قتل ہونے والے بچے کی فائل فوٹو

پولیس کے مطابق 9 روز قبل اغواء ہونے والے 9 سالہ بچے کی شناخت مستعین کے نام سے ہوئی ہے، جس کی تلاش جاری تھی۔

ابتدائی تحقیقات کے دوران اہم انکشاف سامنے آیا اور پولیس نے بچے کے چچا کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے دوران تفتیش بچے کو اغواء کرنے اور قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ اندوہناک واقعہ جائیداد کے لالچ میں پیش آیا، جبکہ ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور جلد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

Check Also

پاکستان آج ون ڈے کرکٹ میں ہزارویں میچ کی تاریخ رقم کرے گا

پاکستان آج ون ڈے کرکٹ میں ہزارویں میچ کی تاریخ رقم کرے گا پاکستان کرکٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے