وزیراعظم شہباز شریف کا سروسز چیفس سے رابطہ، عید کی مبارکباد اور فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر مسلح افواج کے سربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انہیں عید کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے الگ الگ گفتگو کی اور عید کی خوشیوں میں ان کے ساتھ شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سرحدوں کی حفاظت کرنے والے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو ملک کے دفاع کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی قربانیاں اور پیشہ ورانہ مہارت پاکستان کے امن اور سلامتی کی ضامن ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

Check Also

پاکستان آج ون ڈے کرکٹ میں ہزارویں میچ کی تاریخ رقم کرے گا

پاکستان آج ون ڈے کرکٹ میں ہزارویں میچ کی تاریخ رقم کرے گا پاکستان کرکٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے