صنعتی صارفین کیلئے نیا ملٹی ٹیرف نظام زیر غور، بجلی سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد: پاور ڈویژن صنعتی صارفین کیلئے نیا اختیاری ملٹی ٹیرف نظام متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے، جس کا مقصد بجلی کے مؤثر استعمال کو فروغ دینا اور صنعتی شعبے کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اس نئے نظام کے تحت صنعتی صارفین کو ٹائم آف یوز (TOU) کے اصول کے مطابق مختلف اوقات میں مختلف نرخوں کا انتخاب کرنے کی سہولت دی جائے گی، جبکہ فکسڈ چارجز زیادہ سے زیادہ طلب (Maximum Demand) کی بنیاد پر مقرر ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے ذریعے صنعتوں کو آف پیک اوقات میں بجلی استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے گی، جس سے پیک ڈیمانڈ میں کمی آئے گی اور بجلی کے نظام پر دباؤ کم ہوگا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سستی بجلی کی فراہمی سے صنعتی پیداوار اور عالمی مسابقت میں اضافہ متوقع ہے، جو ملکی معیشت کیلئے مثبت پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔

پاور ڈویژن نے اس مجوزہ ٹیرف پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس میں صنعتی صارفین اور چیمبرز آف کامرس کو شامل کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق ملٹی ٹیرف ٹی او یو پر پہلی آن لائن مشاورتی کانفرنس 26 مارچ کو منعقد ہوگی، جس میں تجاویز اور آراء کو حتمی پالیسی میں شامل کیا جائے گا۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کے ذریعے طویل مدتی معاشی ترقی اور توانائی بچت کو فروغ دیا جائے گا، جبکہ نیا نظام توانائی کے مؤثر استعمال میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Check Also

پاکستان آج ون ڈے کرکٹ میں ہزارویں میچ کی تاریخ رقم کرے گا

پاکستان آج ون ڈے کرکٹ میں ہزارویں میچ کی تاریخ رقم کرے گا پاکستان کرکٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے