اسلام آباد:
وزیراعظم Shehbaz Sharif نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل کے لیے شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی ہے۔
Mohsin Naqvi نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی تھی کہ فینز کو فائنل میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بھی اس بات کے خواہاں تھے کہ شائقین کرکٹ کو اس اہم میچ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملنا چاہیے، جس کے بعد فرنچائز مالکان کی درخواست پر باضابطہ منظوری دے دی گئی۔
اس فیصلے کے بعد پی ایس ایل فائنل میں شائقین کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، جس سے نہ صرف ایونٹ کا جوش و خروش بڑھے گا بلکہ اسٹیڈیم کا ماحول بھی مزید پرجوش ہو جائے گا۔
Kay News Urdu Simple & Impartial