جنوبی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی نئی لہر، انسانی امداد بھی بند

غزہ ایک بار پھر آگ کی لپیٹ میں

اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں “حملوں کی نئی لہر” شروع کرنے کی تصدیق کر دی ہے

امداد پر روک

ایک اعلیٰ سکیورٹی اہلکار کے مطابق
غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل اگلے نوٹس تک معطل کر دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ سیاسی قیادت کی ہدایت پر کیا گیا

اسرائیلی فوج کا مؤقف:

“اتوار کی صبح جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد
آئی ڈی ایف کے حملے حماس کے دہشت گرد اہداف کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔”

حماس کا ردِعمل:

حماس نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ
“ہم جنگ بندی کے لیے پرعزم ہیں، خلاف ورزی اسرائیل کر رہا ہے!”

امداد کی بندش کا اثر:

  • 10 اکتوبر کے بعد سے روزانہ سینکڑوں امدادی لاریوں کو غزہ داخلے کی اجازت تھی

  • اب ترسیل روکنے سے لاکھوں افراد متاثر

  • اقوام متحدہ پہلے ہی غزہ میں قحط کی صورتحال کی تصدیق کر چکی ہے

صورتحال نازک

غزہ میں نہ امن قائم ہوا، نہ امداد پہنچی 
اور اب ایک نئی جنگی لہر نے پورے خطے کو پھر سے خطرے میں ڈال دیا ہے

 

اپنا تبصرہ لکھیں