پاکستان میں سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعے کی شب جنوبی اور شمالی وزیرستان سے ملحقہ افغان علاقوں میں حافظ گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی جانے والی اس کارروائِی میں 70 سے زائد ’دہشت گرد‘ مارے گئے۔
پاکستان کی حکومت اور فوج نے باضابطہ طور پر اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔کے نیوز اردو کو بھی آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب افغان طالبان کے ایک صوبائی عہدیدار نےبتایا کہ جمعے کو ‘پاکستان نے پکتیکا صوبے کے ارغون ضلع میں ایک قصاب کے گھر پر بمباری کی ہے جس میں عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔’
افغان طالبان نے اسے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔