نئے سال کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع، 2025 کا سورج غروب ہونے میں چند لحمے باقی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نئے سال کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے، جبکہ 2025 کا سورج غروب ہونے میں صرف چند لحمے باقی رہ گئے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک میں لوگ 2026 کے استقبال کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔

پاکستان کے بڑے شہروں سمیت عالمی دارالحکومتوں میں روشنیوں، موسیقی اور آتش بازی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عوام روایتی انداز میں کاؤنٹ ڈاؤن کے ساتھ سال نو کے آغاز پر دعائیں مانگیں گے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیں گے۔

سب سے پہلے کہاں طلوع ہوگا 2026 کا سورج؟

دنیا میں نئے سال کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں ہوگا۔
پاکستانی وقت کے مطابق:

  • آکلینڈ میں شام 4 بجے
  • سڈنی میں شام 6 بجے
    2026 کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

دنیا بھر میں جشن کے اوقات

  • دبئی: برج خلیفہ پر رات 12 بجے شاندار آتش بازی
  • نیویارک: ٹائم اسکوائر پر رات 2 بجے
  • لندن اور پیرس: صبح 4 بجے نئے سال کا آغاز

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں نیو ایئر ٹی پارٹی کے موقع پر روایتی اوپرا پیش کیا جائے گا، جبکہ یورپ اور امریکا میں میوزک کنسرٹس اور لائٹ شوز کا اہتمام کیا گیا ہے۔

پاکستان میں سال نو کی تیاریاں

ادھر پاکستان میں بھی اسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت مختلف شہروں میں نئے سال کے استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ مختلف مقامات پر آتش بازی کے مظاہرے کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق رات 12 بجتے ہی کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ میں خصوصی آتش بازی کے ذریعے سال نو کا خیرمقدم کیا جائے گا، جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Related posts

پاکستان آج ون ڈے کرکٹ میں ہزارویں میچ کی تاریخ رقم کرے گا

مالدیپ 4 ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کا 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان

امریکا ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر چڑھ گئیں