9 مئی ڈیجیٹل دہشتگردی کیس: عادل راجا، صابر شاکر، وجاہت سعید اور معید پیرزادہ کو دو، دو بار عمر قید کی سزا

اسلام آباد:
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی کے واقعات کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشتگردی کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے عادل راجا، صابر شاکر، وجاہت سعید اور معید پیرزادہ سمیت دیگر ملزمان کو دو، دو بار عمر قید کی سزا سنا دی۔

اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔ پراسکیوشن کی جانب سے عدالت میں مجموعی طور پر 24 گواہان پیش کیے گئے۔ ریاست کی نمائندگی راجا نوید حسین کیانی نے کی جبکہ عدالت کی جانب سے مقرر کردہ وکیل گلفام اشرف گورائیہ ایڈووکیٹ نے ملزمان کی نمائندگی کی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت ملزمان کی غیر موجودگی میں بھی ٹرائل ممکن ہے، جس پر عدالت نے پراسکیوشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے غیر حاضری میں ٹرائل مکمل کیا۔

فیصلے کے مطابق عدالت نے
عادل راجا، حیدر مہدی، وجاہت سعید، صابر شاکر اور معید پیرزادہ
کو ڈیجیٹل دہشتگردی کے جرم میں دو، دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی۔

اس کے علاوہ عدالت نے ملزمان کو دیگر دفعات کے تحت مجموعی طور پر 35 سال قید اور فی کس 15 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالتی فیصلے میں بتایا گیا کہ

  • تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں صابر شاکر، معید پیرزادہ اور سید اکبر حسین کو عمر قید
  • جبکہ شاہین صہبائی، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو بھی سزائیں سنائی گئیں
  • تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں بھی شاہین صہبائی، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو سزا سنائی گئی

عدالت کے مطابق ملزمان کے خلاف الزامات ثابت ہو گئے تھے جس کے بعد فیصلہ سنایا گیا۔

Related posts

پاکستان آج ون ڈے کرکٹ میں ہزارویں میچ کی تاریخ رقم کرے گا

مالدیپ 4 ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کا 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان

امریکا ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر چڑھ گئیں