بہاولنگر نیشنل پریس کلب انتخابات 2026: جمہوریت کا شاندار مظاہرہ، عثمان کلیم وڑائچ چیئرمین منتخب

بہاولنگر نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2026 میں جمہوریت کا بول بالا دیکھنے میں آیا۔ انتخابی عمل خوش اسلوبی، شفافیت اور خوشگوار ماحول میں مکمل ہوا، جسے صحافتی حلقوں نے سراہا۔

انتخابی نتائج کے مطابق عثمان کلیم وڑائچ کو چیئرمین و بانی منتخب کیا گیا، جبکہ سید فرحان حیدر بخاری وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔
احمد حسن صدر، غلام مرتضیٰ سینئر نائب صدر، شہباز سرور جنرل سیکرٹری، محمد علی مسلہ چیئرمین مجلس عاملہ اور نعیم کھوکھر انفارمیشن سیکرٹری منتخب قرار پائے۔ اس کے علاوہ دیگر عہدیداران کا بھی انتخاب عمل میں آیا۔

انتخابات کے موقع پر سیاسی، سماجی شخصیات اور تاجر برادری کی بڑی تعداد میں شرکت نے انتخابی عمل کو مزید معتبر بنا دیا۔ شرکاء نے نومنتخب قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نیشنل پریس کلب بہاولنگر صحافتی اقدار، اتحاد اور جمہوری روایات کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

تقریب کے اختتام پر نومنتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل، آزادی صحافت اور پیشہ ورانہ معیار کے فروغ کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔

Check Also

پاکستان آج ون ڈے کرکٹ میں ہزارویں میچ کی تاریخ رقم کرے گا

پاکستان آج ون ڈے کرکٹ میں ہزارویں میچ کی تاریخ رقم کرے گا پاکستان کرکٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے