Uncategorized گولڈ، پلاٹینم اور ڈائمنڈ: پی ایس ایل 11 کیلئے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان web editorجنوری 28, 2026010 مشاهدات لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ رواں سال شروع ہونے والے پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 89 مقامی کھلاڑیوں کو پانچ مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 11 میں پلاٹینم کیٹیگری میں 16 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کیٹیگری میں سلمان آغا، حسن علی، محمد نواز اور ابرار احمد کو ڈائمنڈ سے ترقی دے کر پلاٹینم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ صاحبزادہ فرحان نے گولڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں جگہ بنائی ہے۔اس کے علاوہ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاداب خان اپنی پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھے گئے ہیں۔ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں 11 کھلاڑیوں کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، جن میں محمد وسیم جونیئر، سفیان مقیم اور سلمان مرزا کو گولڈ سے ترقی دے کر ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ گولڈ کیٹیگری میں مجموعی طور پر 32 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری میں مجموعی طور پر 30 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق پلیئرز آکشن سے قبل ہر فرنچائز کو اجازت ہوگی کہ وہ کل چار کھلاڑی اور ہر کیٹیگری سے ایک کھلاڑی برقرار رکھ سکے۔ پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3 فروری تک بڑھا دی گئی ہے، جبکہ پی ایس ایل کی تاریخ کا پہلا اور منفرد پلیئرز آکشن 11 فروری کو منعقد ہوگا۔ پی ایس ایل 11 کے اس اعلان کے بعد شائقینِ کرکٹ میں جوش و خروش پایا جاتا ہے اور تمام فرنچائزز کی نظریں اب پلیئرز آکشن پر مرکوز ہو چکی ہیں۔