Uncategorized آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آج سے آغاز،پاکستان کا پہلا امتحان نیدرلینڈز کے خلاف، بارش کے سائے میں میچ web editorفروری 7, 202603 مشاهدات آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے جس میں 20 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایونٹ کے پہلے روز مجموعی طور پر تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم گروپ اے میں شامل ہے اور اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔ میچ کی تیاری کے لیے گرین شرٹس نے کولمبو میں بھرپور پریکٹس کی، جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کیں۔ میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے جس کے باعث مقابلہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ دیگر میچز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اسکاٹ لینڈ کے مدمقابل ہوگی جبکہ بھارت اور امریکا کی ٹیمیں بھی آج آمنے سامنے آئیں گی۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف حکومتی فیصلے کے بعد باقی میچز جیتنے کا کوئی غیر ضروری دباؤ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارش کسی کے کنٹرول میں نہیں، تاہم کوشش یہی ہے کہ تمام میچز جیتے جائیں۔ کپتان نے واضح کیا کہ وہ نمبر تین پر ہی بیٹنگ کریں گے اور فی الحال ٹیم کمبی نیشن میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے لیے جو بہترین ہوگا وہی کھیلے گا، چاہے وہ فخر زمان ہوں یا بابر اعظم، اگر بیسٹ میں جگہ نہ بنی تو کسی کو نہیں کھلایا جائے گا۔ نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے بیٹر میکس اوڈاوڈ نے پاکستان کو مضبوط ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہرانا آسان نہیں ہوگا۔