Uncategorized ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی web editorفروری 15, 202603 مشاهدات 📍 کولمبو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز اسکور کیے۔ بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، جبکہ ایشان کشن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 77 رنز بنائے۔ 126 کے مجموعی اسکور پر تلک ورما 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ اگلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دوبے نے 27 جبکہ اکشر پٹیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عثمان طارق، شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے ایک، ایک وکٹ لی۔ 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے سب سے زیادہ 44 رنز اسکور کیے، شاداب خان نے 14 جبکہ فہیم اشرف نے 10 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، وارن چکرورتی، جسپریت بھمرا اور اکشر پٹیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔