Pakistan Super League کے 11ویں ایڈیشن کی ٹرافی کا ملک بھر میں جاری ٹور حیدرآباد کے مختصر دورے کے بعد دوبارہ Karachi پہنچ گیا۔
کراچی میں ٹرافی کو شہر کے مختلف تاریخی اور مشہور مقامات پر لے جایا گیا جہاں خصوصی فوٹو شوٹ کیا گیا۔ ان مقامات میں Lyari، Clifton Beach اور Merewether Tower شامل ہیں۔
Pakistan Cricket Board نے ٹرافی ٹور کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں جسے شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ٹرافی کو پی ایس ایل اینتھم کی ویڈیو شوٹ کے بعد ملک کے دیگر شہروں میں بھی لے جایا جائے گا تاکہ شائقین کو ایونٹ سے قبل جوش و خروش کا موقع مل سکے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی National Stadium Karachi میں کی گئی تھی۔
پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اس بار پہلی مرتبہ لیگ میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
Kay News Urdu Simple & Impartial