Iran پر United States اور Israel کے حملوں اور اس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے باعث وہاں پھنسے پاکستانی شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
Mir Sarfraz Bugti کے مطابق 28 فروری سے اب تک 5 ہزار 615 پاکستانی شہری Chagai اور Gwadar کے راستے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر جاری بیان میں بتایا کہ پاکستانی شہریوں کے علاوہ 2 ہزار 117 ایرانی ڈرائیورز اور 431 دیگر ممالک کے شہری بھی ایران سے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ واپس آنے والے افراد کو گوادر اور چاغی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت دونوں سرحدی گزرگاہوں پر مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے۔
Kay News Urdu Simple & Impartial