عمران خان کی آنکھ میں بہتری، علیمہ خان کا دعویٰ، اہلخانہ کو تشویش برقرار

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی متاثرہ آنکھ میں تھوڑی بہت بہتری آئی ہے، تاہم اہلخانہ کو اب بھی خدشات لاحق ہیں۔

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی اپنے بچوں سے ٹیلیفونک گفتگو کروائی گئی، جس میں انہوں نے اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے مطابق عمران خان کی آنکھ میں کچھ بہتری آئی ہے، لیکن خدشہ ہے کہ دوسری آنکھ متاثر نہ ہو جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اہلخانہ کو علاج کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

علیمہ خان نے الزام عائد کیا کہ حکومت عمران خان کو خفیہ طور پر اسپتال منتقل کرتی ہے اور اہلخانہ کو بروقت آگاہ نہیں کیا جاتا۔

دوسری جانب عمران خان کی بہنوں اور وکلا کو آج بھی اڈیالہ جیل کے باہر گورکھ پور ناکے پر روک لیا گیا، جس پر انہوں نے احتجاجاً دھرنا دیا۔

ادھر جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرائی گئی، جو تقریباً 25 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی نے عمران خان کی آنکھ کی صحت سے متعلق دریافت کیا، جبکہ دونوں کے درمیان عید کے موقع پر بچوں سے ہونے والی گفتگو پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Check Also

پاکستان آج ون ڈے کرکٹ میں ہزارویں میچ کی تاریخ رقم کرے گا

پاکستان آج ون ڈے کرکٹ میں ہزارویں میچ کی تاریخ رقم کرے گا پاکستان کرکٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے