Uncategorized ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل، 30 مارچ تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کی پیشگوئی web editorمارچ 24, 2026010 مشاهدات اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے 30 مارچ تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ بعض علاقوں میں شہریوں کو احتیاط کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس نئے سسٹم کے زیر اثر کراچی اور حیدرآباد میں 25، 26، 28 اور 29 مارچ کو بارش کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے دیگر علاقوں سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی بارش متوقع ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، جہاں بعض مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے اثرات پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تک بھی پہنچیں گے، جہاں مختلف شہروں میں بارش کی توقع ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ تیز ہواؤں اور ممکنہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔