لودھراں: لودھراں میں تیزگام ٹرین کو پیش آنے والے حادثے کے 11 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود اپ اور ڈاؤن ٹریک بحال نہ کیے جا سکے، جس کے باعث ریلوے نظام شدید متاثر ہو گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق گزشتہ شب آدم واہن کے قریب تیزگام کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں 25 مسافر زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امدادی اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، تاہم ٹریک مکمل طور پر بحال کرنے میں مزید 4 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
حادثے کے باعث کراچی ایکسپریس اور زکریا ایکسپریس کو لودھراں اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق متاثرہ مسافروں کو سرکٹ ہاؤس میں عارضی طور پر ٹھہرایا گیا، جبکہ متاثرہ ٹرین کو بعد ازاں کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔
Kay News Urdu Simple & Impartial