اسلام آباد میں امریکا اور ایران وفود موجود، مذاکرات کا طریقہ کار تاحال غیر واضح

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت Islamabad میں امریکا اور ایران کے وفود کی موجودگی کے باوجود تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کب اور کس طریقہ کار کے تحت شروع ہوں گے۔

سرکاری سطح پر اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کی کوشش ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان براہ راست بات چیت ممکن بنائی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ پاکستانی حکام کے ذریعے کیا جائے گا، اور اگر اس عمل میں مثبت پیش رفت ہوئی تو بعد ازاں براہ راست مذاکرات کا آغاز بھی ممکن ہے۔

اسلام آباد میں جاری یہ سفارتی سرگرمیاں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایک اہم کوشش قرار دی جا رہی ہیں، جہاں پاکستان ایک بار پھر اہم ثالثی کردار ادا کر رہا ہے

Related posts

پاکستان آج ون ڈے کرکٹ میں ہزارویں میچ کی تاریخ رقم کرے گا

مالدیپ 4 ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کا 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان

امریکا ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر چڑھ گئیں