مردان جلسہ: اعتماد میں نہ لینے پر اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی ناراض

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی مردان میں پی ٹی آئی کے جلسے کے انعقاد پر اعتماد میں نہ لینے پر ناراض ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر پی ٹی آئی پشاور ریجن عاطف خان نے جلسے میں شرکت کے لیے محمود اچکزئی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تاہم انہوں نے جلسے میں شرکت سے انکار کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جلسوں اور احتجاجی حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلوں کا اختیار محمود اچکزئی کو دے رکھا ہے، اس کے باوجود مردان جلسے کا اعلان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے براہ راست کر دیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ محمود اچکزئی کو اس سے قبل 9 اپریل کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسے پر بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا جس پر انہوں نے وہاں شرکت سے بھی انکار کیا تھا۔

اس حوالے سے عاطف خان، بیرسٹر گوہر اور شیخ وقاص سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

Related posts

پاکستان آج ون ڈے کرکٹ میں ہزارویں میچ کی تاریخ رقم کرے گا

مالدیپ 4 ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کا 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان

امریکا ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر چڑھ گئیں