شادی کی کوئی جلدی نہیں، صحیح وقت پر صحیح فیصلہ ہوگا: سارہ علی خان

شادی کی کوئی جلدی نہیں، صحیح وقت پر صحیح فیصلہ ہوگا: سارہ علی خان

بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ شادی کے معاملے میں انہیں کوئی عجلت نہیں، اور دباؤ یا توقعات کے تحت کوئی فیصلہ کرنے کے بجائے صبر سے انتظار کرنا اور صحیح شخص سے شادی کرنا کہیں بہتر ہے۔

یہ بات انہوں نے اپنی آنے والی فلم پتی پتنی اور وہ دو کی پروموشن کے سلسلے میں ایک انٹرویو میں کہی۔ ان دنوں سارہ مختلف پروگراموں میں شرکت کر رہی ہیں اور اس دوران انہوں نے نجی زندگی سے متعلق بھی کھل کر گفتگو کی۔

سارہ نے بتایا کہ اپنے ذاتی تجربات اور اردگرد کے رشتوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے انہوں نے شادی کے بارے میں ایک واضح سوچ بنائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شادیاں اکثر اس طرح نہیں ہوتیں جیسا لوگ سوچتے ہیں، اور ہم جو کچھ اپنے آس پاس دیکھتے ہیں، وہ ہماری سوچ کو ضرور متاثر کرتا ہے۔

موجودہ ترجیحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ابھی ان کی پوری توجہ کیریئر پر ہے اور وہ کسی سنجیدہ رشتے میں قدم رکھنے سے پہلے خود کو خودمختار دیکھنا چاہتی ہیں۔ البتہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر صحیح شخص قدرتی طور پر زندگی میں آیا، تو چیزیں اپنے وقت پر خود بخود درست ہو جائیں گی۔

Related posts

نانا پاٹیکر کی موت کارڈیک اریسٹ کے باعث ہوئی تاہم اس کی اصل وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی

احد رضا میر کا دوسری محبت کے حوالے سے واضح مؤقف سامنے آگیا

میسی ساگا: علی ظفر کے کانسرٹ میں 45 ہزار شائقین کی شرکت، سیلیبریشن اسکوائر کی تاریخ کا سب سے بڑا کانسرٹ