پشین میں سی ٹی ڈی آپریشن — فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک

پشین میں سی ٹی ڈی آپریشن — فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع پشین میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران سکیورٹی اہلکاروں اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چار مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پشین کے علاقے سرخاب کیمپ میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر محکمے نے فوری کارروائی کی۔ جیسے ہی سی ٹی ڈی ٹیم موقع پر پہنچی، مبینہ دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ شروع کردی گئی اور جوابی کارروائی میں چاروں مارے گئے۔

ہلاک افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ سبھی افراد ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے تھے۔ ہلاک افراد کی لاشیں مزید قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں امن و امان کی بحالی کے لیے اس طرح کی کارروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

Related posts

جوائنٹ اپوزیشن کی پہلی باضابطہ بیٹھک، قومی معاملات پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

قریشی موڑ اور بائی پاس کے قریب فائرنگ، پولیس کا سرچ آپریشن شروع

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر عوامی اجتماعات پر پابندی، شادی کی تقریبات اور عبادت گاہیں مستثنیٰ