فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سفارتی و ثالثی مشن پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سفارتی و ثالثی مشن پر تہران پہنچ گئے

پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خطے میں جاری سفارتی رابطوں اور ثالثی کوششوں کے سلسلے میں ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کے استقبال کے لیے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی خود موجود تھے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی تہران آمد کے موقع پر استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سفارتی سرگرمیاں تیز ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ وزٹ علاقائی سطح پر جاری رابطوں اور ثالثی کے وسیع تر عمل کا حصہ ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ دورہ پاکستان کی اس کوشش کی عکاسی کرتا ہے کہ خطے کے ممالک کے درمیان مکالمہ اور تعلق برقرار رہے، اور کسی بھی کشیدگی کو سفارتی ذرائع سے حل کیا جا سکے۔

Related posts

جوائنٹ اپوزیشن کی پہلی باضابطہ بیٹھک، قومی معاملات پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

قریشی موڑ اور بائی پاس کے قریب فائرنگ، پولیس کا سرچ آپریشن شروع

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر عوامی اجتماعات پر پابندی، شادی کی تقریبات اور عبادت گاہیں مستثنیٰ