امریکا-ایران کشیدگی: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

امریکا-ایران کشیدگی: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتے تناؤ کو کم کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی اس وقت ایران میں موجود ہیں اور مختلف سطحوں پر اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

ایرانی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دارالحکومت تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ اس نشست میں مغربی ایشیا کی سکیورٹی صورتحال، خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز ایران پہنچے تھے جہاں ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ان کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی خطے کے لیے سنگین خدشات پیدا کر رہی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اس سے قبل ہی تہران میں ہیں۔ وہ ایران کی کئی اہم شخصیات سے مل چکے ہیں اور واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری تنازعات کو کم کرنے کے ممکنہ اقدامات پر گفتگو کر چکے ہیں۔

پاکستان کی یہ سفارتی سرگرمی ظاہر کرتی ہے کہ اسلام آباد خطے میں ایک ذمہ دار اور فعال کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی یہ کوشش خطے کے امن کے لیے مثبت قدم سمجھی جا رہی ہے۔

Related posts

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار کمانڈرز شامل ہیں، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد

مشین کی زبان بدل کر کارڈ پھنسانے والا گینگ گرفتار، بزرگ شہری تھے خاص نشانہ

ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ عدالت پہنچ گیا، صوبائی حکومت کو جواب جمع کرانے کا حکم