بکریاں کھیت میں گئیں، گھر جل گیا — ایک خاتون پر تشدد اور تین خاندان بے سہارا

بہاولپور: بکریوں کے تنازعے پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا، گھر جلا دیا — تین گھرانے متاثر

بہاولپور کے علاقے یزمان میں ایک معمولی تنازعے نے سنگین رخ اختیار کر لیا۔ بکریوں کے کھیتوں میں چلے جانے پر ملزمان نے نہ صرف ایک خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کے گھر کو آگ بھی لگا دی۔

درج مقدمے کے مطابق آگ پھیلنے سے پڑوس کے مزید دو گھر بھی اس کی لپیٹ میں آ گئے۔ متاثرہ گھروں میں رکھی نقدی اور زیورات جل کر راکھ ہو گئے۔ اس کے علاوہ ملزمان 30 بکریاں بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے نے متعدد خاندانوں کو بے سہارا کر دیا ہے۔ متاثرین کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پکارا گیا ہے اور انصاف کی فریاد کی گئی ہے

Related posts

مشین کی زبان بدل کر کارڈ پھنسانے والا گینگ گرفتار، بزرگ شہری تھے خاص نشانہ

ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ عدالت پہنچ گیا، صوبائی حکومت کو جواب جمع کرانے کا حکم

جوائنٹ اپوزیشن کی پہلی باضابطہ بیٹھک، قومی معاملات پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ