امریکا ایران جنگ کے 86 دن بعد عراق سے پاکستان کی براہِ راست پروازیں بحال

امریکا ایران جنگ کے 86 دن بعد عراق سے پاکستان کی براہِ راست پروازیں بحال

عراق اور پاکستان کے درمیان براہِ راست فضائی رابطہ 86 دن بعد بحال ہو گیا۔ یہ سروس اس وقت معطل ہوئی تھی جب امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملے کیے اور خطے میں کشیدگی نے فضائی آمدورفت کو متاثر کیا۔

آج صبح 4 بج کر 53 منٹ پر عراق ائیر کی پرواز آئی اے 409 بغداد سے مسافروں کو لے کر کراچی پہنچی۔ کچھ گھنٹوں بعد، صبح 7 بج کر 14 منٹ پر، آئی اے 410 واپسی کے سفر پر بغداد روانہ ہوئی۔

ریکارڈ کے مطابق اس روٹ کی آخری کامیاب پرواز 28 فروری کو بغداد سے کراچی آئی تھی، جبکہ آئی اے 409 نے اس سے بھی پہلے 15 فروری کو کراچی میں اترائی کی تھی۔ مئی کے اوائل میں 2 اور 3 تاریخ کو یہ پرواز شیڈول پر تھی مگر آخرکار منسوخ کرنا پڑی۔

عراق ائیر نے اعلان کیا ہے کہ بغداد سے اسلام آباد کے لیے بھی جلد پروازیں شروع کی جائیں گی، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان فضائی تعلق مزید مستحکم ہوگا

Related posts

پاکستان آج ون ڈے کرکٹ میں ہزارویں میچ کی تاریخ رقم کرے گا

مالدیپ 4 ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کا 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان

امریکا ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر چڑھ گئیں