شہداء کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا، اعلیٰ قیادت شریک

مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں اور افسران کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر سیاسی و عسکری شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں شہید ہونے والے دو مسیحی فوجیوں کی آخری رسومات راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں ادا کی گئیں۔ سیاسی اور عسکری قیادت نے ان رسومات میں بھی شرکت کی اور شہداء کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور فرض شناسی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور پوری قوم ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تمام شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

Related posts

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار کمانڈرز شامل ہیں، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد

مشین کی زبان بدل کر کارڈ پھنسانے والا گینگ گرفتار، بزرگ شہری تھے خاص نشانہ

ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ عدالت پہنچ گیا، صوبائی حکومت کو جواب جمع کرانے کا حکم