پاکستان بہاولپور: ایف بی آر کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیکس ریکوری، اسلامیہ یونیورسٹی سے 53 کروڑ روپے وصول News Deskجون 15, 202603 مشاهدات ایف بی آر بہاولپور زون کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیکس ریکوری، اسلامیہ یونیورسٹی سے 53 کروڑ روپے وصول فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے بہاولپور زون نے اب تک کی سب سے بڑی ٹیکس ریکوری مکمل کر لی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے 53 کروڑ روپے سے زیادہ کا واجب الادا ٹیکس وصول کر لیا گیا ہے۔ کمشنر ایف بی آر بہاولپور زون ممتاز خان کے مطابق یونیورسٹی پر تقریباً 60 کروڑ 90 لاکھ روپے کا ٹیکس واجب تھا، جس کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں یہ بھاری رقم ریکور کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران بہاولپور زون سے مجموعی طور پر ایک ارب روپے سے زیادہ کا انکم ٹیکس وصول کیا جا چکا ہے، جسے خطے کی تاریخ میں ریکارڈ کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔ کمشنر کے مطابق اس مہم کے دوران ڈاکٹروں، نجی اسپتالوں، ہوٹل مالکان اور مختلف ملز کے مالکان سے بھی بقایا ٹیکس وصول کیا گیا۔ ان کے بقول بہاولپور میں اس سے پہلے کسی ایک سال میں اتنی بڑی ٹیکس وصولی نہیں ہوئی۔