بجٹ مذاکرات جاری، اسحاق ڈار نے بلاول کو بریفنگ دی

بجٹ تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے بلاول بھٹو

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں دو رکنی حکومتی وفد نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہیں وفاقی بجٹ کے اعداد و شمار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بلاول بھٹو نے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بجٹ سے متعلق ان کے تحفظات پر حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور آئندہ بھی مزید مذاکرات ہوں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور پی پی کے پی کے صدر محمد علی شاہ باچا نے بھی اس موقع پر بلاول سے ملاقات کی۔

بلاول نے خیبر پختونخوا میں گندم کی قلت کے مسئلے پر گہری تشویش ظاہر کی اور گورنر کو ہدایت کی کہ وہ اس بحران کے حل میں فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا مقدمہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملا کر لڑا جائے۔

Check Also

علی پور میں ایک ہی کارڈ پر علاج اور تعلیم کی سہولت، فلاحی منصوبے کا باقاعدہ آغاز

کوہسار یونائیٹڈ ویلفیئر ٹرسٹ کا صحت و تعلیم پروگرام شروع، ایک ہی کارڈ پر علاج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے