اہم ترین پاکستان پاکستان کا بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سخت ردعمل News Deskجولائی 1, 202603 مشاهدات پاکستان کا افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے سے متعلق بھارتی بیان مسترد پاکستان نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کے انفرا اسٹرکچر کے خلاف کیے گئے حملوں پر بھارت کے بیان کو بے بنیاد اور غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت طویل عرصے سے افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان مخالف دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کرتا آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پابندیوں کے نظام کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پیج پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے خلاف یہ بے بنیاد الزامات وہی ملک عائد کر رہا ہے جو خود مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو طاقت کے زور پر دبائے ہوئے ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کا یہ طرزعمل اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ بھارت خطے میں امن کی راہ میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ماضی میں بھی مناسب اقدامات کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔