لودھراں میں یوٹرن پر دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

لودھراں: ملت ہسپتال یوٹرن پر جی ایل آئی اور فورچیونر آپس میں ٹکرا گئیں، دونوں گاڑیاں شدید متاثر، جانی نقصان سے بچت

لودھراں میں ملت ہسپتال کے یوٹرن پر تیز رفتاری کے باعث ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جی ایل آئی گاڑی یوٹرن لے رہی تھی کہ اسی دوران تیز رفتار فورچیونر نے پیچھے سے آ کر اسے ٹکر مار دی۔ ٹکراؤ اتنا شدید تھا کہ جی ایل آئی کو بھاری نقصان پہنچا جبکہ فورچیونر بھی متاثر ہوئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اور فائر وہیکلز کی مدد سے امدادی کارروائی مکمل کی گئی۔ حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم دونوں گاڑیاں شدید متاثر ہوئیں۔

مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو یوٹرن اور موڑ پر رفتار کم رکھنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اس نوعیت کے حادثات سے بچا جا سکے۔

Related posts

مشین کی زبان بدل کر کارڈ پھنسانے والا گینگ گرفتار، بزرگ شہری تھے خاص نشانہ

ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ عدالت پہنچ گیا، صوبائی حکومت کو جواب جمع کرانے کا حکم

جوائنٹ اپوزیشن کی پہلی باضابطہ بیٹھک، قومی معاملات پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ