بلوچستان میں بارشوں کی تباہ کاریاں جاری، جانی و مالی نقصان میں اضافہ

بلوچستان: دو ماہ میں مون سون بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 16 زخمی

بلوچستان میں گزشتہ دو ماہ کے دوران مون سون بارشوں سے جڑے مختلف حادثات میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے شامل ہیں۔ آسمانی بجلی گرنے اور دیواریں و چھتیں منہدم ہونے کے واقعات میں 13 بچوں سمیت مجموعی طور پر 16 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق خضدار میں آسمانی بجلی گرنے اور چھت منہدم ہونے سے ایک بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ ژوب میں آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جان سے گئے۔

بارشوں اور سیلابی ریلوں نے 41 گھروں کو بھی نقصان پہنچایا۔ خضدار، ژوب، ہرنائی اور بارکھان میں 17 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے، جبکہ 24 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کوئٹہ، نصیرآباد، جھل مگسی، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، پنجگور، آواران اور قلات میں بارش متوقع ہے۔

Related posts

جوائنٹ اپوزیشن کی پہلی باضابطہ بیٹھک، قومی معاملات پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

قریشی موڑ اور بائی پاس کے قریب فائرنگ، پولیس کا سرچ آپریشن شروع

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر عوامی اجتماعات پر پابندی، شادی کی تقریبات اور عبادت گاہیں مستثنیٰ