این اے-168 بہاولپور: محمد اکمل بھٹی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے

این اے-168 بہاولپور سے محمد اکمل بھٹی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

حلقہ این اے-168 بہاولپور سے قومی اسمبلی کے امیدوار محمد اکمل بھٹی نے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی ایڈیشنل کمشنر عائشہ صاحبہ کے پاس جمع کرا دیے۔

کاغذات جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اکمل بھٹی نے کہا کہ وہ روایتی خاندانی سیاست کے بجائے حقیقی عوامی نمائندگی اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہاولپور کے عوام کو ایسی قیادت درکار ہے جو ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اجاگر کرے اور ان کی آواز مؤثر انداز میں اعلیٰ حکام تک پہنچائے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو وہ کامیابی حاصل کر کے اپنی فتح اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے نام کریں گے اور حلقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

محمد اکمل بھٹی نے واضح کیا کہ ان کی سیاست کا مقصد ذاتی مفادات نہیں بلکہ عوامی خدمت، بنیادی مسائل کا حل اور بہاولپور کی ترقی ہے۔

Related posts

جوائنٹ اپوزیشن کی پہلی باضابطہ بیٹھک، قومی معاملات پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

قریشی موڑ اور بائی پاس کے قریب فائرنگ، پولیس کا سرچ آپریشن شروع

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر عوامی اجتماعات پر پابندی، شادی کی تقریبات اور عبادت گاہیں مستثنیٰ