پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور شروع Ahmad Abbas Somrooستمبر 15, 2026059 مشاهدات پیٹرول کی بچت کے لیے حکومت کا تین روزہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور امریکا ایران جنگ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت نے ایک بار پھر ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس مرتبہ ہفتے میں تین روز چھٹی اور لاک ڈاؤن کے آپشن پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تجویز زیر غور رکھی ہے۔ انہی تین دنوں میں غیر ضروری نقل و حرکت محدود کرنے کے مختلف آپشنز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ہفتے کے باقی چار دن معمول کے مطابق کاروباری اور سرکاری سرگرمیاں جاری رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس دوران سرکاری، کاروباری اور عوامی سرگرمیوں پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ممکنہ اثرات کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔ تمام تجاویز کا مفصل جائزہ لینے کے بعد حتمی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔ رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان متوقع ہے۔ تین روزہ تعطیلات کے فیصلے سے پہلے متعلقہ وزارتوں اور اداروں سے بھی تجاویز طلب کی جائیں گی۔ پٹرول کی بچت، غیر ضروری سفر میں کمی اور توانائی کے استعمال کو محدود کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔