پاک فوج کی افغانستان میں فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں پر کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاک

وزارت اطلاعات کے مطابق دو مقامات پر کی گئی کارروائی میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا

پاک فوج نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے کارروائیاں کی ہیں، جن میں 22 دہشت گرد مارے گئے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کو ہدف بنایا۔ یہ کارروائی دو مقامات پر کی گئی، جہاں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد موجود تھے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کارروائی میں 22 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ اس دوران ٹھکانوں میں موجود بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔

Related posts

جوائنٹ اپوزیشن کی پہلی باضابطہ بیٹھک، قومی معاملات پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

قریشی موڑ اور بائی پاس کے قریب فائرنگ، پولیس کا سرچ آپریشن شروع

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر عوامی اجتماعات پر پابندی، شادی کی تقریبات اور عبادت گاہیں مستثنیٰ