ایران نے امریکا کو ایک بار پھر سخت فوجی ردعمل کی دھمکی دے دی

ایران نے امریکا کو ایک بار پھر سخت فوجی ردعمل کی دھمکی دے دی۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ایران کی بنیادی شرائط میں شامل ہے۔
محسن رضائی نے خبردار کیا کہ امریکا نے ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔ نئے امریکی حملے کی صورت میں نہ صرف خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ بلکہ امریکا کی دور دراز فوجی تنصیبات بھی ایرانی حملوں سے محفوظ نہیں رہیں گی۔
