موسم

    پاکستان

    پاکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کا چھٹا اجلاس آج ہوگا

    پاکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کا چھٹا اجلاس آج ہوگا
    اسحاق ڈار کا ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید میریدوف کا استقبال، مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکمانستان کے نائب چیئرمین کابینہ اور وزیر خارجہ رشید میریدوف کا آج وزارت خارجہ میں استقبال کیا۔
    دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوگی۔ اس کے بعد وہ پاکستان۔ترکمانستان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
    مشترکہ بین الحکومتی کمیشن دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے جائزے کا باقاعدہ فورم ہے، جس کے اجلاس میں باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی جاتی ہے۔