موسم

    پاکستان

    اسحاق ڈار سے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے صدر ڈیوڈ ملی بینڈ کی ملاقات

    اسحاق ڈار سے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے صدر ڈیوڈ ملی بینڈ کی ملاقات
    اسحاق ڈار کی آئی آر سی کے سربراہ سے ملاقات، پاکستان میں انسانی امداد اور موسمیاتی چیلنجز پر گفتگو
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ ملی بینڈ نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔
    ملاقات کے دوران ڈیوڈ ملی بینڈ نے اسحاق ڈار کو پاکستان میں آئی آر سی کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم نے تنظیم کی پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو سراہا۔ انہوں نے انسانی امداد، بحالی کے کاموں اور مقامی برادریوں کی استعداد بڑھانے میں آئی آر سی کے کردار کی تعریف کی۔
    اسحاق ڈار نے موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان میں آئی آر سی کی جاری مصروفیات کا خیرمقدم بھی کیا۔
    دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں دنیا بھر کی انسانی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ اس موقع پر انسانی مسائل کے حل کے لیے عالمی برادری کی مسلسل شمولیت کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔