موسم

    پاکستان

    اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

    اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
    کوہ ہندوکش میں 5.3 شدت کے زلزلے سے اسلام آباد، صوابی، چترال اور لوئر دیر میں جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

    اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ رات 10 بج کر 49 منٹ پر آیا۔ جھٹکے صوابی، شبقدر، چترال اور لوئر دیر سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔
    مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکارڈ کے مطابق 5.3 تھی اور اس کی گہرائی 84 کلومیٹر رہی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔
    جھٹکوں کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی۔