موسم

    دنیا

    پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے حکام اجلاس میں شریک ہوں گے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاریخ 27 یا 28 نومبر ہو سکتی ہے

    پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے حکام اجلاس میں شریک ہوں گے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاریخ 27 یا 28 نومبر ہو سکتی ہے

    مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کا اجلاس رواں ماہ ہوگا، ترک وزیر خارجہ 

    مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کا اجلاس رواں ماہ جرمنی میں متوقع ہے، جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے حکام شریک ہوں گے۔

    ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان نے بتایا ہے کہ معاہدے کے رکن ممالک کا اجلاس اسی ماہ منعقد کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اجلاس 27 یا 28 نومبر کو جرمنی میں ہو سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کا مقصد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے کو مزید مؤثر اور منظم بنانا ہے۔

    ترک وزیر خارجہ کے مطابق اسی ماہ ایک اور مشترکہ اجلاس بھی متوقع ہے، جس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے ساتھ جرمنی، فرانس، برطانیہ اور اٹلی کے حکام شریک ہوں گے۔ یہ ان آٹھ ممالک کا دوسرا اجلاس ہوگا۔

    اس سے پہلے ان ممالک کا پہلا اجلاس 23 اکتوبر کو استنبول میں ہوا تھا، جس میں علاقائی سلامتی اور عالمی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔